
مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا بیان، ہماری جیت ہے،فردوس عاشق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کا بیان پاکستان کے اصولی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے۔
زرائع کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو یرغمال بنانے والا مودی طاقت، جبر اور غرور میں ہے مقبوضہ وادی میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑرہے ہیں،حق اور سچ پر کھڑی قوم کو کوئی ظلم، جبر اور بندوق شکست نہیں دے سکتی۔ معاون خصوصی نے کہاکہ او آئی سی کا مظلوم کشمیریوں کے حق میں ایک بار پھر آواز بلند کرنے کاخیرمقدم کرتے ہیں،او آئی سی نے عالمی ضمیر کو باور کرایا ہے کہ کرفیو اٹھایا جائے اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔
فردوس عاشق ناعوان کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کو یرغمال بنانے والا مودی طاقت، جبر اور غرور میں ہے۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کا بیان پاکستان کے اصولی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے۔