مشرق وسطی

او آئی سی کی صہیونی حکومت کے جہاز میڈلین پر حملے کی شدید مذمت

شیعہ نیوز: اسلامی تعاون تنظیم نے صہیونی حکومت کے جہاز میڈلین پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے صہیونی حکومت کے جہاز میڈلین پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی منظم دہشت گردی کی ایک کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی انٹیلیجنس کی حالیہ کامیابیوں کا صیہونی حکومت کے کریہہ چہرے پر زوردار طمانچہ ہے

او آئی سی نے عالمی انسانی کوششوں اور فلسطینی عوام کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی کی قدردانی کرتے ہوئے، بین الاقوامی کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیم نے انسانی حقوق کے تمام کارکنان کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پر بھی زور دیا ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ناصرف غزہ میں امدادی اور انسانی مدد کی موثر اور مستقل فراہمی کو یقینی بنایا جائے بلکہ قابض صہیونی فوج کو جنگ بندی اور غزہ پر جاری مظالم کو فوری طور پر روکنے پر بھی مجبور کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button