پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

او آئی سی کا فلسطین کے حوالے سے کردار شرمناک ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز:لاہور میں 26 نومبر کو ’’آزادی فلسطین مارچ‘‘ کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ مارچ کے انتظامات اور اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رجوی کی زیرصدارت صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، صوبائی صدر سید علی اکبر کاظمی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی، مرکزی صدر وحدت یوتھ تصور علی مہدی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات آغا حسین شاہ زیدی، سید حسنین جعفر زیدی، افسر رضا خان، فصاحت علی بخاری، نجم عباس خان، آفتاب علی ہاشمی، نقی مہدی، سید علمدار زیدی سمیت لاہور بھر کے ٹاونز کے صدور نے شرکت کی۔

اجلاس میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کو اب تک کے روابط اور انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے عہدیداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے حوصلہ افزا قرار دیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا فلسطین کے حوالے سے کردار شرمناک ہے، مسلم حکمرانوں نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایران، حزب اللہ اور یمن کے حوثی مجاہدین اپنے فلسطینی بھائیوں کی پشت پر کھڑے ہیں، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو لاہور کے غیور اور زندہ دل عوام مارچ میں شریک ہوکر اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button