مشرق وسطی

آئل ٹینکر پر حملہ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں جس نے بھی ایرانی آئل ٹینکر پر حملہ کرکے علاقے میں کشیدگی کی نئی فضا قائم کرنے کی کوشش کی ہے اس کو ایران منہ توڑ جواب دے گا۔

ایران کے آئل ٹینکر سابیتی کو گذشتہ جمعے کو سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ کے قریب بحیرہ احمر کی گذرگاہ میں کم سے کم دو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ۔ آدھے گھنٹے کے وقفے سے ایرانی آئل ٹینکر پر دوبار حملہ کیا گیا۔

اس حملے کے ردعمل میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بدھ کو تہران میں شام کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے سے ملاقات میں داعش کو دوبارہ تقویت پہنچانے اور مغربی ایشیا میں بدامنی کو ہوا دینے کی امریکہ کی ناپاک سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقے کے ممالک اس طرح کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے جن سے علاقے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہو، ذمہ داری اور ہوشیاری کا مظاہرہ کریں۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کےسیکریٹری نے کہا کہ علاقے میں کسی بھی طرح کی جنگ و جارحیت، امریکہ اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں مدد دے گی کیونکہ یہ حکومتیں خطے میں بدامنی اور بحران پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ان ملکوں کے عوام جو برسوں سے جنگ و خونریزی کا شکار رہے ہیں مزید بحران اور بدامنی کو تحمل کرنے کی توانائی نہیں رکھتے۔

شام کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے الیکزنڈر لاورتینوف نے بھی اس ملاقات میں شمالی شام کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور ماسکو کے مابین تعاون علاقے میں امن و استحکام کی تقویت میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button