
مشرق وسطی
عمان کی ایران امریکہ مذاکرات کے چھٹے دور کی میزبانی کی تصدیق
شیعہ نیوز: عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بلواسطہ مذاکرات کا چھٹا دور اتوار 15 جو ن کو مسقط میں ہوگا۔
اس سے پہلے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تھا کہ مسقط میں ایران-امریکہ مذاکرات کے چھٹے دور کا بندوبست کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بن گویر کے اشتعال انگیز اقدامات مسجد اقصیٰ کو مذہبی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں، حماس
عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسید نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا ہنڈل ایکس پر لکھا ہے کہ "مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایران-امریکہ مذاکرات کا چھٹا دور اگلے اتوار (15 جون) کو مسقط میں منعقد ہوگا۔