مشرق وسطی

عمان کے سلطان قابوس کا انتقال ہوگیا، ہیثم بن طارق نئے سلطان مقرر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عمان کے بادشاہ سلطان قابوس اناسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ارنا نیوز کے مطابق عمان کے دیوان سلطنت نے اعلان کیا ہے کہ سلطان قابوس ایک طویل علالت کے بعد جمعے کی رات دنیا سے رخصت ہو گئے.

سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ملک میں تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ملکی پرچم چالیس روز تک مرحوم بادشاہ کے احترام میں سرنگوں رہے گا۔

سلطان قابوس کی کوئی اولاد نہیں ہے اور انہوں نے علی الاعلان اپنے کسی جانشین کا انتخاب نہیں کیا ہے تاہم خبر ہے کہ کچھ عرصے قبل خفیہ طور پر انہوں نے سلطنتی کونسل کے نام ایک مراسلہ تحریر کر کے اپنے جانشین کو معین کیا تھا۔

سلطان قابوس نے تیئیس جولائی انیس سو ستر کو اپنے والد کے انتقال کے بعد ملک کی بادشاہت کا عہدہ سنبھالا۔آخری چند برسوں میں عمان نے دنیا اور بالخصوص خطے میں اختلافات کو حل کرنے کے لئے بارہا ایک ثالث ملک کا کردار ادا کیا ہے۔

دوسری طرف عمان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد شاہی خاندان نےان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا سلطان چن لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق السید کو عمان کا نیا سلطان منتخب کر لیا گیا ہے۔

ہیثم بن طارق 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 65 سال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button