
عمان مذاکرات، عراقچی آج مسقط روانہ ہوں گے
شیعہ نیوز:عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات کے لیے آج عمان روانہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور عمان میں ہوگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج تیسرے دور کے بالواسطہ مذاکرات کے لیے سفارتی اور ماہرین پر مشتمل وفد کے ہمراہ مسقط روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پرھیں : الجولانی کا قابض اسرائیلی رژیم سے دوستانہ تعلقات کا پہلا اقدام
اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے اتفاق کے تحت عمان کی میزبانی میں ہفتے کے روز تکنیکی اور ماہرین کی سطح پر نشستیں منعقد ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت کا انحصار فریق ثانی کے حسن نیت، سنجیدگی اور حقیقت پسندی پر ہے۔
ترجمان نے زور دیا کہ اسلامی جمہوری ایران کا وفد اپنی تمام سرگرمیاں فریق مقابل کے رویے اور ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دے گا اور ایرانی قوم کے قانونی حقوق اور مفادات کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔