اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

28 مئی، ملک بھر میں ’’یوم تکبیر ‘‘ سادگی سے منایا جارہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آج ملک بھر میں 28 مئی ’’یوم تکبیر ‘‘سادگی سے منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے 22 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں آج ”یوم تکبیر“ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہارہے۔ اس دن کی مناسبت سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سےاحتیاطی تدابیر کے ساتھ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

22 برس قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس دن کو خاص نام دینے کیلئےحکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام سے رائے طلب کی گئی تھی اور ہزاروں موصول ہونیوالے ناموں میں سے ”یوم تکبیر“ کو منتخب کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button