اہم پاکستانی خبریں

’میری گرفتاری پر نواز شریف نے نیب افسران کو کہا یاد رکھنا وقت ایک جیسا نہیں رہتا‘

جب حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، مریم نواز
شیعہ نیوز:مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، مشکل ترین حالات کے باوجود وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو چلایا۔

پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ محمد نواز شریف کو اپنا صدر مانا ہے، منتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو محمد شہباز شریف نےسہارا دیا۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں، کارکنوں کے چٹان کی طرح ساتھ دینے پر آج پارٹی مضبوط ہے، شہباز شریف نے کوئی بھی فیصلہ نواز شریف کے مشورے کے بغیر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود نواز شریف نے صبر و اعلیٰ اخلاق کا دامن نہیں چھوڑا، نواز شریف نے کبھی قوم کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا درس نہیں دیا، لیڈر قوم کا استاد ہوتا ہے اور لیڈر قوم کے لیے مثال ہوتا ہے۔

’میری گرفتاری پر نواز شریف نے نیب افسران کو کہا یاد رکھنا وقت ایک جیسا نہیں رہتا‘

سینئر نائب صدرن لیگ نے کہا کہ میں کبھی تقریر کے دوران جذباتی ہوجاتی ہوں تو نواز شریف کا میسج آجاتا ہے بیٹا آرام سے، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ نواز شریف نے جلاؤ گھیراؤ کی کبھی ترغیب دی ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا کسی نے کبھی سیاست یا جماعت چھوڑنے کا کہا؟ تبدیلیاں لانے والے جہاں سے آئے تھے وہیں چلے گئے، میری گرفتاری پر نواز شریف نے نیب افسران کو کہا یاد رکھنا وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر شہدا کا مذاق اڑایا گیا، شہدا پوری قوم کے ہوتے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ گھناؤنا جرم کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button