
اتوار 25 مئی، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
پاکستان کے دفترخارجہ کے بیان کے مطابق میاں شہباز شریف اپنے اس دورے میں، پاک و ہند کے درمیان حالیہ کشیدگی کے سلسلے میں اپنے دوست ملکوں کے موقف کی قدردانی کریں گے
شیعہ نیوز: دفتر وزارت خارجہ پاکستان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اتوار 25 مئی 2025 کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ تہران میں، ایران کے اعلی رتبہ حکام سے ملاقات میں بہت سے مسائل منجملہ دو طرفہ امور اور علاقائی نیز بین الاقوامی مسائل پر تفصیل سے گفتگو کریں گے۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے بیان کے مطابق میاں شہباز شریف اپنے اس دورے میں، پاک و ہند کے درمیان حالیہ کشیدگی کے سلسلے میں اپنے دوست ملکوں کے موقف کی قدردانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سولہا گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی، مودی کا غلط اندازہ کس طرح پاکستان کی برتری کا باعث بنا
اس سے پہلے بھی پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد جنوبی ایشیا کے مسائل پر علاقے کے تمام دوست ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں ایران پاکستان کے درمیان مسلسل رابطے جاری ہیں۔