پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ ساجد نقوی کے فرمان پر قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر یوم القدس کے بھرپور انعقاد و تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیر صدارت مرکزی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او اسلام آباد اور راولپنڈی کے عہدیداران و ذمہ داران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا غلام قاسم جعفری، مولانا سید وزیر حسین کاظمی، سید محمد علی کاظمی، محمد نیئر اقبال، تصور عباس، حاجی ملک انتصار حیدر، سید حاکم بخاری، آصف مغل، سید محمود علی نقوی، سید جابر شاہ، سید نیئر عباس نقوی، شان مہدی نے ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز دیں۔ اجلاس میں یوم القدس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام کو منظم کرنے کیلئے متفرق کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئمہ جمعہ جماعت تنظیمی احباب اور عوامی رابطہ مہم تیز کیا جائے اور یوم القدس کی تیاریوں و تشہیر میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاء کردی، ہم فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جاری رکھیں گے، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کرفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک دوغلے پن کا مظاہرہ بند کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوائیں، اسلامی ممالک میں امن کے بغیر دنیا کو پرامن بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس فلسطینیوں بالعموم تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان پر فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button