مشرق وسطی

منگل کو علی الصبح عراقی مقاومت کا صہیونی بندرگاہ پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملہ کرکے صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے منگل کو علی الصبح صہیونی اعلان کیا ہے کہ صہیونی بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل بڑے حملوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں، یمنی فوج کا انتباہ

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلات بندرگاہ پر حملے کے لئے پہلی مرتبہ "الارفد” نامی ڈرون طیارے کو استعمال کیا گیا ہے جس نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

اس سے پہلے صہیونی ذرائع ابلاغ نے ایلات میں دفاعی سسٹم کے فعال ہونے کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حملوں کے ردعمل میں صہیونی تنصیبات پر حملے شروع کررکھے ہیں۔ تنظیم نے کئی مرتبہ اپنے بیانات میں حملوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button