پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایک بارپھر پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکل گیا، شہیدذاکراہل بیتؑ محسن نقوی قتل کیس میں بری خبر سامنے آگئی

شیعہ نیوزـایک بارپھر پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکل گیا، شہیدذاکراہل بیتؑ محسن نقوی قتل کیس میں بری خبر سامنے آگئی۔وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔نااہل پولیس انتظامیہ،تکفیری تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی ملی بھگت کام آگئی۔

پاکستان کے نامور شاعراور ذاکر اہل بیتؑ محسن نقوی کے 26 سال پرانے قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ عدالت نے ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج محمد ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔ ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری 16 سال قتل کے دیگر مقدمات میں قید رہا۔ دیگر شریک ملزمان کی رہائی کی بنیاد پر اکرم لاہور کی بھی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ 26 سال پرانے اس کیس کا ریکارڈ بھی غائب ہو گیا تھا۔ پولیس نےعدالت کے حکم پر ریکارڈ کی کاپیاں لیکر نیا ریکارڈ مرتب کیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری نے 1996 میں نامور شاعر محسن نقوی کو لاہور میں قتل کردیا تھا، تھانہ اقبال ٹاؤن نے ملزم اجمل کیخلاف 1996 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ محسن نقوی قتل کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کے اعلیٰ افسران نے کی تھی۔ ملزم نے جیل سے وکیل کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button