مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کے گوداموں سے ایم 16 رائفل کی ایک لاکھ گولیاں غائب، تحقیقات شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کے گوداموں سے رائفل کی گولیوں کا ذخیرہ چوری ہوگیا۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایم 16 رائفل کی ایک لاکھ گولیاں فوجی اڈے کے گودام سے غائب ہوئیں۔

اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ملٹری پولیس میں چوری کا مقدمہ دائر کر دیا۔

دریں اثنا اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل کے آرمی بیس سے یہ ایمونیشن چوری کی گئی۔

ایک اسرائیلی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل الیگزینڈریا بریگیڈ کے ملٹری بیس جو کہ شمالی مقبوضہ فلسطین (گلیلی کا علاقہ) میں واقع ہے وہاں ایک آپریشن کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ ایم 16 رائفلز کی گولیاں ملی تھیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ چرائی گئی گولیاں پولیس کے تخمینے سے کم ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس کی تحقیقات تو شروع کردی ہیں لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button