پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وحدت یوتھ پاکستان کی جانب سے بے روزگاری سے نجات کیلئے ایک ماہ کافری آئی ٹی کورسز کا اہتمام

طلباء کو گرافک ڈیزائیننگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت دینی بنیادی تعلیمات (احکام، توحید اور تلاوت قرآن پاک بمعہ تجوید) کے دروس بھی رکھے گئے

شیعہ نیوز: وحدت یوتھ پاکستان کی جانب سے جوانوں کو باہنر بنانے اور بے روزگاری سے نجات کیلئے ایک ماہ کافری آئی ٹی کورسز کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلباء کو گرافک ڈیزائیننگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت دینی بنیادی تعلیمات (احکام، توحید اور تلاوت قرآن پاک بمعہ تجوید) کے دروس بھی رکھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مشکلات کو فوری حل کیا جائے، انجینئر حمید حسین

آئی ٹی کورسز کا پہلا بیچ مکمل ہونے پر الوداعی تقریب و تقسیم اسناد پروگرام رکھا گیا جس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چئیر مین مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،ڈاکٹر ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب ،علامہ تصور علی مہدی مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سمیت اساتذہ کرام اور دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام میں طلبا کو سرٹفیکیٹ اور اچھی کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامی شیلڈ سے نوازا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button