پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یمن جنگ میں موجود 2ہزار سے زائد دہشتگردوں کی سعودی عرب سے پاکستان واپسی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل سعود کی ایماءپرمظلوم یمنی مسلمانوں کے خلاف جنگ کیلیئے جانے والے 2 ہزار سے زائد تکفیری دہشتگرد پاکستان پہنچ گئے، سیکیورٹی ادارے تلاش میں مصروف۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں پھنسےپاکستانیوں کو واپس لانے والے جہازوں میں 2 ہزار سے زائد تکفیری دہشتگردوں کے پاکستان آنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ تمام تکفیری دہشتگرد سعودی ریالوں کی خاطر مظلوم یمنی مسلمانوں پر ظالم آل سعود کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں یمنیوں کے خلاف جنگ کرتے رہے ہیں۔

ان دہشتگردوں کی واپسی کا اندازہ اس وقت ہوا جب واپس آنےوالے مسافروں میں سےپشاور سے تعلق رکھنے والے 2ہزار 8سو87 افراد کے شناختی کارڈ اور فون نمبرز جعلی نکلے اور ان افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں سعودی عرب سے وطن واپس آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال میں اس وقت حیرت انگیز انکشاف ہوا جب 2ہزار 8سو87مسافروں کے شناختی کارڈزاور فون نمبرز کے ذریعے ان تک رسائی میں حکومتی اداروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور پاکستان میں ہونے والی ہلاکتوں میں پہلے ہی سعودی عرب کانام پہلے نمبر پر آرہا ہے اور اب سعودی عرب سے دہشت گرد بھی بڑی تعداد میں پاکستان پہنچے ہیں جن کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے تلاش کیا جارہا لیکن جعلی دستاویزات کے سبب ریاستی ادارے ان کی تلاش میں ناکام ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button