کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ لدھیانوی اور فاروقی کے خلاف مقدمہ درج
شیعہ نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد سرغنہ احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں ایف آئی آر درج ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 6اکتوبر کو ان کے اسلام آباد جلسے میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ، نفرت آمیز گفتگو کرنے، شیعہ ک ا ف ر کے نعرے لگانے اور بدامنی پھیلانے کے خلاف سول سوسائٹی اور شیعہ قومی تنظیمات کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
درخواست گزار نےموقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس گروہ اور ان افراد کے خلاف دفعہ 506،2988،295A اور TATA کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اس حساس مسئلے پر شیعہ علماء کونسل کے علامہ محسن نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے ظہیر نقوی، ایم ڈبلیوایم اسلام آباد کے ضلعی صدر اسد اللہ،حسینی عزادار کونسل پاکستان کے وائس چیئرمین شیخ مظہر علی، سمیت مومنین و مومنات کی بڑی تعداد موجود تھی-درخواست کو پہلے سے ریاست کی جانب سے درج شدہ مقدمہ جس میں بغیر NOC کے جلسہ کرنے اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات شامل تھیں کا ضمنی حصہ بناکر مقدمہ درج کیا گیا ھے اور 295A,298A اور 506 دفعات شامل ہیں تاھم 7ATA کو شامل نہیں کیا گیا جس کے لئے وکلاء کی رھنمائی کے بعد قانونی طریقہ اختیار ہو گا۔
واضح رہے کہ یہ ایف آئی آر ان دہشت گر دوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے اور ان کو یاد دہانی بھی کہ ان کو اتنی آزادی نہیں ہے کہ جب چاہیں، جہاں چاہیں بدامنی پھیلائیں، شیعوں کو ک ا ف ر کہتے پھریں اور خاموشی سے نکل جائیں۔ ایف آئی آر ہو گئی جو پہلا مرحلہ ہے، اب اس کو یہاں نہیں چھوڑیں گے بلکہ ایف آئی آر پر عملدرآمد کیلئے اداروں سے قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے رہینگے۔