مشرق وسطی

عراق میں داعش دہشت گردوں کی باقیات کے خلاف آپریشن

شیعہ نیوز: عراقی سیکورٹی ذرائع نے عیدالفطر کی آمد پر صلاح الدین اور دیالہ صوبوں میں داعش دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی اقدامات کئے جانے کی خبر دی ہے۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی ذرائع نے صوبے صلاح الدین اور صوبے دیالہ کے درمیان حاوی العظیم نامی علاقے کے جنوب میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی آپریشن شروع کئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوج نے دو طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائي شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوجی نے 300 دن کی سرگرمی کے بعد خودکشی کرلی

ان ذرائع نے تاکید کی ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں شروع کی تھیں جن کے مد نظر یہ سیکورٹی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اس سیکورٹی آپریشن کے ساتھ ساتھ صوبے دیالہ کے ایک علاقے میں بھی میں اسی طرح کی کاروائي کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے داعشی دہشت گردوں کے خلاف ان کے دوبارہ سر اٹھانے سے پہلے ہی کاروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button