مشرق وسطی

حزب اللہ کی قبضے المنارہ میں کارروائی، فائرنگ کا تبادلہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے قبضے المنارہ میں صہیونی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جمعرات کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے المنارہ میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیوٹن نے دشمن کیخلاف نیوکلئیر ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیدی

ذرائع کے مطابق فوجی تنصیبات پر حملے کے بعد صہیونی فوج نے جواب میں حزب اللہ کے حملہ آوروں پر گولے فائر کئے ہیں۔ علاقے میں ہیلی کاپٹروں نے گشت شروع کیا ہے۔

اس سے پہلے المیادین نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا تھا کہ المنارہ میں صہیونی فوج نے گشت بڑھادی ہے۔ بعض مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر حملوں کے بعد حزب اللہ نے جوابی کاروائی میں اضافہ کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button