اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لوئر کرم میں آپریشن، چار دیہاتوں کو خالی کرنے کا نوٹس، لوگوں‌کی نقل مکانی

دیہات کو خالی کروا کے سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔ لوئر کرم کے ان علاقوں میں متعدد بار گاڑیوں اور کانوائیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا

شیعہ نیوز: ضلع کرم میں لوئرکرم کے چار دیہاتوں کے لوگوں کو  فوری علاقہ چھوڑنے کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ اوچت ،مندوری، داد کمر اور بگن میں لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے اعلانات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم سے چھ خاندان نقل مکانی کرکے ہنگو پہنچ چکے ہیں، نقل مکانی کرنے والے خاندان اپنے عزیز و اقارب کے پاس ٹھہرے ہیں۔

اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن دیہاتوں کو فوری خالی کرانے کا فیصلہ تکفیری دہشتگردوں‌ کے خلاف کارروائی کے لیے کیا گیا ہے۔ چاروں دیہاتوں کو خالی کرنے کا مقصد عام عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ دیہات کو خالی کروا کے سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔ لوئر کرم کے ان علاقوں میں متعدد بار گاڑیوں اور کانوائیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں پانچ ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل گئے ہیں. 17 فروری کو بھی کانوائے اور فورسز پر حملے کے واقعے میں پانچ سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈرائیور سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ قافلے میں شامل 36

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم کے خوارج تکفیری دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر

ٹرک لو ٹنے کے بعد 19 ٹرکوں کو جلا دیا گیا تھا۔ واردات میں ملوث 10 تکفیری وہابی دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں تکفیری دہشتگردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کردی ہے۔ چار تکفیری وہابی دہشتگردوں کے سروں کی کُل قیمت 34 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ تکفیری وہابی دہشتگرد کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دس کروڑ روپے اور دیگر تین تکفیری وہابی دہشتگردوں کے سروں کی قیمت آٹھ، آٹھ کروڑ مقرر کی گئی ہے۔ ان تکفیری وہابی دہشتگردوں کا تعلق بگن، وتیزئی اور ہارون میلہ کے علاقے سے ہے۔

دوسری جانب پاراچنار کے تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تیسرے روز بھی کانوائی کی گاڑیوں کو جلانے کے بعد گاڑیوں سے انجن نکالنے کا کام جاری ہے۔ مین شاہراہ کباڑخانہ یا مستری خانہ بن چکی ہے۔ ایم این اے ضلع کرم و پارلیمانی لیڈر حمید حسین نے عام لوگوں کو تنگ کرنے کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button