اہم پاکستانی خبریں

پشین میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، تین دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز:سیکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button