مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام کی مسلح افواج کا صوبہ ادلب میں "دہشت گرد گروہ کے خلاف آپریشن

شیعہ نیوز: شام کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کا ادلب کے قریب ایک فوجی چوکی پر حملہ کرنے والے "دہشت گرد گروہ” کے ساتھ تصادم ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس گروپ سے تعلق رکھنے والے تین ڈرونز کو مار گرایا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل غزہ میں تمام تر بربریت کے باوجود اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے، سربراہ انصار اللہ

ادھر سیرین آبزرویٹری فار ہیومن کے مطابق دیر الزور کے دیہی علاقوں میں داعش کے کرائے کے فوجیوں کے حملے کے نتیجے میں شامی فوج کے 4 اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید جب کہ 16 سے زائد زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ مسلح تصادم کرائے کے تکفیری دہشت گردوں اور شام کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے درمیان دیر الزور کے جنوبی صحرا کباجیب میں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button