مشرق وسطی

وعدہ صادق 1 آپریشن دنیا کی سب سے بڑی ڈرون کارروائی تھی، سپاہ پاسداران انقلاب

شیعہ نیوز: فوجی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن ایران اور اسرائیل کے درمیان پہلا براہ راست فوجی تصادم تھا۔

رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے وعدہ صادق 1 آپریشن کو دنیا کی سب سے بڑی ڈرون فوجی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن ایران اور اسرائیل کے درمیان پہلا براہ راست فوجی تصادم اور ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا واضح اظہار تھا۔

بریگیڈیئر جنرل محمد نائینی نے کہا کہ یہ آپریشن اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 کے تحت مکمل طور پر قانونی اور دفاعی اقدام اور ایران کی سلامتی کے خلاف صہیونی اقدامات کا بھرپور جواب تھا۔

یہ بھی پڑھیں  : اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم

انہوں نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق ایران کی جانب سے اسرائیل پر کاری ضربت تھی۔ اس آپریشن نے نہ صرف ایران کی عسکری خود اعتمادی کو عیاں کیا بلکہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ اور متوازن جنگی حکمت عملی کو بھی نمایاں کیا۔

جنرل نائینی نے مزید کہا کہ قومی سلامتی ہمارے لئے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہے جس پر کبھی کوئی سودے بازی یا گفتگو نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایران نے آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 کے تحت اسرائیلی جارحیت کے جواب میں وسیع پیمانے پر جوابی کارروائیاں کیں، جن میں سینکڑوں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کے ذریعے اسرائیل کے حساس فوجی اور انٹیلیجنس اہداف کو بڑی مہارت سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق ان جوابی حملوں میں ایران نے محض اپنی جنگی طاقت کا ایک جزوی حصہ استعمال کیا تھا۔

 

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button