پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم کا دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ ایرانی پارلیمنٹ کا دورہ

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی تجربات و مشاہدات کی منتقلی کا آغاز مستحسن ہے۔ پارلیمنٹ کسی بھی ملک کا بنیادی ادارہ ہے جس پر عوام کا اعتماد ہوتا ہے

شیعہ نیوز: تہران/ ایرانی پارلیمنٹ کی خصوصی دعوت پر اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم ،ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری ،رکن اسمبلی سید سہیل عباس اور رکن اسمبلی وزیر محمد سلیم نے ایرانی پارلیمنٹ کے ادارہ برائے قانون سازی و تحقیق کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ برائے قانون سازی کے سربراہ موجود تھے۔ انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی اور اس کے طریقہ کار پر مفصل بریفنگ دی۔انہوں کہا کہ مذکورہ ادارہ پارلیمنٹ کا بنیادی اور مرکزی ادارہ ہے کسی بھی ایکٹ کو اسمبلی سے لانے سے مختلف ماہرین اس کی تکنیکی نوعیت کاجائزہ لیتا ہے۔ جائزہ لینے کے بعد اسمبلی میں قانون پیش کرنے سے قبل پائلٹ پروجیکٹ کیا جاتا ہے اور عوامی رائے بھی طلب کی جاتی ہے۔ اسکے بعداسمبلی میں ٹیبل کرکے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد قانون کی شکل اختیار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے بعد گلگت بلتستان میں شیعہ قتل عام کا امــریکی منصوبہ تیار

ادارہ کے خصوصی دعوت پر آنے پر گلگت بلتستان کے پارلیمانئ ممبران کا خیرمقدم کیا۔ اپوزیشن لیڈر اور اراکین اسمبلی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کا ثقافتی و تاریخی ورثہ صدیوں پر محیط ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بناکر خطے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی تجربات و مشاہدات کی منتقلی کا آغاز مستحسن ہے۔ پارلیمنٹ کسی بھی ملک کا بنیادی ادارہ ہے جس پر عوام کا اعتماد ہوتا ہے۔ پاکستان میں پارلیمانی روایات ایران سے بھی قدیمی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک مزید پارلیمانی تجربات کو ایکسچینج کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button