اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین، کشمیر اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلوم اقوام مدد و نصرت کے منتظر ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن

شیعہ نیوز:فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق حسن، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، جمعیت علماء اسلام (ف) کی رہنما قاری محمد عثمان، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئر مین مطلوب اعوان قادری، پائیلر کے چیئر مین کرامت علی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، جعفریہ الائنس کے سید شبر رضا، سوچ فاؤنڈیشن کی صدر ریحانہ عزیز، سماجی رہنما نسرین میمن، پی ٹی آئی رہنما عرم بٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اپنے مشترکہ بیان میں ماہ ربیع اول میں پوری مسلم اُمّہ اور بالخصوص اہلیان پاکستان کو عید میلاد النبی (ص) کی مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ مظلوم انسانیت کی مدد کرنا سیرت النبی (ص) ہے۔ اپنے مشترکہ پیغام میں رہنماؤں نے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات مقدس تمام عالمین کے لئے اتحاد و وحدت اور عشق کا مرکز و محور ہے۔ دنیا کے تمام مسلمان اقوام کا عشق و محبت نبی کریم (ص) کی ذات اقدس ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی (ص) کا مقدس موقع مسلمان اقوام سے تقاضہ کرتا ہے کہ رسول گرام (ص) کی سیرت مبارک پر عمل پیرا ہو کر دنیا سے ظلم و جور کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ دنیا کی ظالم طاقتوں امریکہ، اسرائیل اور صہیونزم سے ٹکرانا عین سیرت نبوی (ص) ہے۔ مظلوم انسانیت کی مدد کرنا سیرت النبی (ص) ہے۔ تمام انبیاء کرام کا مقصد دنیا سے ظلم کا خاتمہ اور مظلوم طبقہ کو ظالم سے نجات عطا کرنا تھا اور یہء عظیم فریضہ ہمارے پیاری نبی کریم خاتم النبیین (ص) نے انجام دیا۔پاکستان کے عوام سے اپیل کی کہ جشن عید میلاد النبی (ص) کے عظیم الشان موقع پر دنیا کی مظلوم اقوام بالخصوص فلسطین، کشمیر، یمن اور دیگر کو ضرور یاد رکھیں اور سیرت النبی(ص) پر عمل پیرا ہوتے ہوئے موجودہ زمانہ کی ظالم و باطل قوتوں امریکہ، اسرائیل اور عالمی صہیونزم کے مغربی و عربی آلہ کاروں کے خلاف صدائے حق بلند کریں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج دنیا کا بدترین ظلم اور سفاکیت فلسطین، کشمیر اور یمن میں جاری ہے اور اگر مسلم اقوام نے اس ظلم پر خاموشی اختیار رکھی تو پھر سیرت النبی (ص) کا تقاضہ پورا نہیں کیا جا سکے گا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے ملک بھر میں جاری عید میلاد النبی (ص) کے عظیم الشان اجتماعات منعقد کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام بغیر کسی تفریق کے رسول اکرم (ص) کے ذات مبارکہ کو اپنے عشق اور والہانہ محبت ک محور و مرکز قرار دیتے ہیں

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button