مشرق وسطی

کویت میں 37 سیاسی قیدیوں کی آزادی کا حکم

شیعہ نیوز:کویت کے امیر نے ایک فرمان جاری کرتے ہوئے ملک کے اندر اور باہر 37 سیاسی مخالفین کو معاف کر دیا۔

کویت کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح نے متعدد سیاسی مخالفین کی سزاؤں کو معاف کرنے اور ان کی سزائیں کم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس بیان کو شائع کرتے ہوئے کویتی میڈیا نے لکھا ہے کہ امیر کویت نے ملک کے اندر اور باہر بہت سے اہم کویتی مخالفین کے لیے عام معافی کا حکم جاری کیا ہے اور اس عام معافی کے حکم سے متعدد سابق نمائندوں سمیت 37 کویتی شہریوں کو معاف کردیا جائے گا۔ اس حکمنامے میں قومی اسمبلی کے کچھ ارکان اور حکمراں خاندان کے کچھ افراد بھی شامل ہیں۔

گزشتہ سال حکومت اور کویتی پارلیمنٹ کے درمیان کئی مہینوں کی کشمکش اور تعطل کے بعد امیر کویت نے 35 سیاسی مخالفین کی سزاؤں کو معاف کرنے اور کم کرنے کے دو فرمان جاری کیے جو کہ نمائندوں کے اہم مطالبات میں سے ایک تھا۔

پچھلے سال عام معافی کے حکم نامے کے اجراء کی راہ ہموار کرنے کے لیے انہوں نے پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیر اعظم اور کویت کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ کو عام معافی کے اجرا کے لیے شرائط و ضوابط تیار کرنے کا پابند کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button