پاکستانی شیعہ خبریں

لیہ میں مجلس علماء امامیہ کی علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شیعہ نیوز: لیہ میں مجلس علماء امامیہ کی علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، مبلغین امامیہ کے لیے علمی و تربیتی ورکشاپس کا پہلا مرحلہ لیہ میں منعقدہ ورکشاپ کے بعد مکمل ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے علاؤہ سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، جام پور اور لیہ میں ورکشاپس منعقد ہوئیں، جن میں مجموعی طور پر 16 مختلف اضلاع سے سینکڑوں آئمہ جمعہ والجماعت اور مبلغین امامیہ نے شرکت کی۔ ان ورکشاپس میں علامہ سید جاوید حسین شیرازی، ملک نصیر حسین، سید حیدر حسین کاظمی، قاضی نادر حسین علوی، چوہدری ضیغم عباس و دیگر ماہر اساتذہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے مختلف تبلیغی، علمی و حالات حاضرہ کے موضوعات پر مبلغین امامیہ سے گفتگو کی۔ مجلس علماء امامیہ ہر سہ ماہی میں مبلغین امامیہ کی استعداد افزائی کے لیے علمی و تربیتی ورکشاپس منعقد کرتی ہے جس میں سینکڑوں آئمہ جمعہ والجماعت اور مبلغین شرکت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button