
علامہ شبیر میثمی کا پنجاب کے مختلف اضلاع کا تنظیمی دورہ
ترجمان شیعہ علماء پاکستان کی جانب سے بتایا گیا کہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا تنظیمی دورہ جاری ہے اور ابھی مذید اضلاع میں بھی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب دورے پر تشریف لے جائیں گے
شیعہ نیوز: سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر میثمی کی رحیم یار خان پنجاب آمد، علماء کرام مدارس کے ذمہ داران اور تنظیمی کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا، جامعتہ الحسین بستی حسین آباد میں علاقہ معززین و علماء کرام کے ہمراہ روز ولادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام پر افتتاح کیا۔
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی تنظیمی دورے پر پنجاب کے ڈویژن ساہیوال کا بھی دورہ، صوبائی صدر وسطی پنجاب جناب سید ساجد علی شاہ نے تنظیمی کارکنان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل کا شاندار استقبال کیا، سیکرٹری جنرل کارکنان کی اہم نشست سے خطاب بھی فرمائیں گے۔
یہ بی پرھیں: ضلع کرم، بگن کے مقام پر پاراچنار راشن لے جانے والے قافلے پر تکفیریوں کا حملہ
ترجمان شیعہ علماء پاکستان کی جانب سے بتایا گیا کہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا تنظیمی دورہ جاری ہے اور ابھی مذید اضلاع میں بھی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب دورے پر تشریف لے جائیں گے۔