ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی رہنماوں کا تنظمی دورہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سے ملاقات
شیعہ نیوز: مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے بھکر کا تنظیمی دورہ کیا، اس دوران وہ حیدر آباد تھل گئے، جہاں سینئر تنظیمی اور علاقائی رہنماء مسافر رضا خان سے ان کے والد کی وفات پر کی۔
اس موقع پر مقامی عمائدین کے ساتھ ملی و ملکی صورت حال پر گفتگو اور مجلس وحدت کی پالیسییز پر سوالات جوابات کا سیشن ہوا۔
علاوہ ازیں ناصر شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم بھکر کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے صابر ڈھانڈلہ کے بڑے بھائی کی وفات پر ان کے خاندان سے تعزیت کی۔ علی بخاری اور دیگر شخصیات سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بھکر کے صدر مزمل عباس، سید ناصر نقوی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ضلع لیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ ساتھ شیعہ عمائدین اور یونٹ مسئولین کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ساجد حسین گشکوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے مختلف یونٹس کے دورہ جات کے دوران یکم ربیع الاول کے اسلام آباد پروگرام کے حوالے سے لوگوں کو دعوت دی۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کی جانب سے سانحہ امام بارگاہ وڈانی جلوس عزا میں شہید ہونے والے مومنین کی برسی انعقاد کیا گیا۔
جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی نائب صدر سید انعام حیدر زیدی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی۔
شرکائے کانفرنس سے صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی نائب صدر سید انعام زیدی، تہمور حسن اور دیگر علماء و ذاکرین نے خطاب کیا۔
اس موقع پر چہلم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے جلوس عزا بھی برآمد ہوا، جس میں ہزاروں عزاداران نے شرکت کی۔