
ہمارا ملک اسرائیل کی غزہ میں بربریت پر خاموش نہیں رہ سکتا، برازیل کے وزیرخارجہ
شیعہ نیوز: برازیل کے وزیر خارجہ ماورو وییرا نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کی غزہ میں بربریت پر خاموش نہیں رہ سکتا۔
تفصیلات کے مطابق برازیل نے صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی برآمد معطل اور جنوبی افریقہ کے کیس کی حمایت کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ قحط کی ہلاکت خیز سطح پر، نسل کشی اپنے سنگین ترین مرحلے میں داخل ہوچکی، حماس
برازیل نے فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری صہیونی جرائم اور نسل کشی کے پیش نظر اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وییرا کے مطابق، ان پابندیوں میں برازیل سے اسرائیل کو جنگی سازوسامان کی برآمدات کی معطلی شامل ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ برازیل اپنی اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برازیل باقاعدہ طور پر جنوبی افریقہ کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کی حمایت کرتا ہے۔