دنیا

اسرائیلی قیدخانوں میں ہمارے ملازمین پر تشدد کیا گیا، فلپ لازارینی

شیعہ نیوز: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ نے کہا ہے کہ اس کے ملازمین جنہیں اسرائیلی فورسز نے حراست میں لیا تھا، ان کے ساتھ "نامناسب سلوک اور تشدد” کیا گیا۔

یہ بات ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تاریخی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

لازارینی نے مزید کہا کہ ’’ایجنسی غزہ میں جاری حملے کے بوجھ تلے دب رہی ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : مومنین کے دل میں امام حسین علیہ السلام کی محبت روز بروز بڑھتی جائے گی، آیت اللہ خاتمی

انہوں نے وضاحت کی کہ ’’یو این آر ڈبلیو اے کے ملازمین جنہیں اسرائیلی فورسز نے حراست میں لیا تھا نے بتایا کہ ان کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کیا گیا‘‘۔

لازارینی نے نشاندہی کی کہ ’’اسرائیلی حملوں میں ’اونروا‘ کے 195 کارکن مارے گئے‘‘۔

تقریباً 190 تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا یا تباہ کیا گیا، جس میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جو اقوام متحدہ کے اداروں میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

لازارینی نے کہا کہ ’’اونروا‘‘ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے لیے 1.2 بلین ڈالر کی اپیل کر رہا ہے تاکہ سال کے آخر تک اہم انسانی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس اپیل میں شام، لبنان اور اردن کے لیے ہنگامی اپیل کو 20 فیصد سے بھی کم فنڈنگ ملی‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button