مشرق وسطی

غزہ پر جارحیت بند ہونے تک ہماری فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، انصار اللہ

شیعہ نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت بند ہونے تک اسرائیلی اہداف اور بحری جہازوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے پر تاکید کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن "محمد البخیتی” نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے بحری جہازوں کو گزرنے سے روکنے کا فیصلہ صیہونی حکومت کی جانب سے دوسرے ممالک کے بحری جہازوں کو استعمال کرنے کے بعد لیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم خوراک اور ادویات کے غزہ میں داخل ہونے پر اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے بحری جہازوں کے گزرنے کو روکنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیں گے۔

البخیتی نے یہ بھی کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت بند ہونے تک ہماری فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ عرب اور اسلامی ممالک غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے پابندیوں کا ہتھیار کیوں استعمال نہیں کرتے۔ تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے بھی کہا کہ یمن کے فوجی اقدامات خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کو متاثر کریں گے۔ البخیتی نے کہا کہ امریکہ نے ہمیں جنگ میں مداخلت نہ کرنے کے لیے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے، لیکن ہمارا ردعمل اسرائیل کے خلاف حملے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک کو غزہ کے معاملے میں ایران سے بڑھ کر اقدامات کرنے چاہیئے تھے، کیونکہ یہ ممالک عرب ممالک ہیں۔

البخیتی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے خطے کے تمام عرب اور اسلامی ممالک کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے فلسطین کے حق میں مداخلت کی تو وہ انہیں نشانہ بنائے گا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ہفتے کی رات (گذشتہ شب) اعلان کیا تھا کہ انکا ملک مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو یمنی پانیوں سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا، مگر وہ غزہ کے لوگوں کے لیے ادویات اور خوراک لے کر جا رہے ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button