دنیا

ہمارے مجاہدین سرنگوں اور کمین گاہوں میں دشمن کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، ابوعبیدہ

شیعہ نیوز: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین غاصب صہیونی فوج پر سخت وار کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین قابض صہیونی فورسز کو دندان شکن جواب دینے اور کاری وار کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ابوعبیدہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہمارے مجاہدین دشمن کے خلاف بہادری سے لڑرہے ہیں اور انتہائی باریک بینی سے کمینیں لگا کر دشمن کو جہنم واصل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  جولانی رژیم ترکی کے ذریعے تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے، شامی رہنما

انہوں نے مزید کہا بیت حانون سے رفح تک ہمارے مجاہدین کی بہادری نہ صرف فخر کا باعث ہے بلکہ یہ ایک عسکری معجزہ اور امت مسلمہ کے تمام نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

ابوعبیدہ نے زور دیا کہ ہمارے مجاہدین سرنگوں اور دفاعی کمین گاہوں میں مکمل طور پر تیار ہیں اور وہ فتح یا شہادت کے عہد پر ثابت قدم ہیں۔

درایں اثناء چند لمحے قبل جنوبی غزہ میں صہیونی فورسز پر شدید حملے کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر زخمی فوجیوں کو میدان جنگ سے نکال کر منتقل کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button