مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ہماری طاقت ایران کی سرحدوں سے ماوراء ہے، دشمن اپنا حساب درست کر لیں، جنرل حسین سلامی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہماری طاقت ایران کی سرحدوں سے ماوراء ہے اور ہمارے تمام دشمنوں کو اس طاقت کی بنیاد پر اپنا حساب درست کرنا چاہیے کیونکہ ان کی پہلی غلطی ان کی آخری غلطی ہوسکتی ہے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے پیر کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دوسرے جنرل اجلاس کی اختتامی تقریب کے دوران جو کہ خلیج فارس کے پانیوں میں سمندری جہاز شہید رودکی کی لانچنگ کے موقع پر منعقد کی گئی، کہا کہ ہمیں ایرانی مجاہدین اور ہیروز پر فخر ہے اور میں یہ بات پورے یقین سے کہ سکتا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت ہم پر غالب نہیں آسکتی۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس میں صیہونی مخالف کارروائیاں نسل کشی کا فطری ردعمل ہیں، حماس

جنرل حسین سلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطین ابھی زندہ ہے، کہا کہ ایران نے اپنے ساتھی نہیں کھوئے ہیں اور ہمارا عقیدہ لبنانیوں اور یمنیوں جیسا ہے، ہمارے دشمن مشترک ہیں لیکن ان میں سے ہر ایک اپنی سرزمین پر اپنے مفادات کی بنیاد پر مزاحمت کررہا ہے۔ روحانی اور سیاسی طور پر ہم مزاحمتی محاذ کی حتی الامکان حمایت کرتے ہیں لیکن ہماری طرح وہ اپنے ہتھیار خود بناتے ہیں۔

جنرل حسین سلامی نے یاد دہانی کرائی کہ صہیونی دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ غزہ میں خواتین، بچوں اور نہتے لوگوں کو قتل کرکے کامیاب ہوگیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صیہونی ماضی کے مقابلے میں زیادہ اضطراب کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں، وہ پریشان ہیں اور ان کا مستقبل تاریک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button