دشمن کو ابتدائی منزل پر شکست دینا ہماری حکمت عملی ہے: سپاہ پاسداران
شیعہ نیوز:آج انواع و اقسام کے جدید ترین ہتھیار اور دفاعی آلات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری دستے صابرین کے حوالے کئے گئے۔ اس موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی اور مسلح افواج کے اعلی افسران اور ماہرین بھی شریک تھے۔
نیوجنریشن اسمارٹ اور گائیڈڈ میزائیلوں، گن شپ اور جاسوسی کے کام آنے والے ہیلی کاپٹروں اور نگرانی، جاسوسی اور دھماکہ کرنے والے لانگ رینج ڈرون طیاروں کی شمولیت ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی دفاعی طاقت میں اضافے کی جانب اٹھائے جانے اہم ترین قدم شمار ہوتے ہیں۔
اینٹی ٹینک اور اینٹی بکتر بند میزائیل لانچنگ سسٹم، انتہائی ایکوریٹ قسم کے راکٹوں اور دوسرے اسمارٹ اور گائیڈڈ ہتھیاروں کی شمولیت نے، سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے بری دستے کے کمانڈوز اور انفینٹری، بکتر بند اور آٹلری یونٹوں کی آپریشن صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کر دیا ہے۔
ہتھیاروں اور دفاعی آلات کی ایکوریسی، کنٹرول اور تخریبی توانائی میں اضافہ نیز انہیں اسمارٹ بنانے کے علاوہ خطرات کے مقابلے میں موثر دفاعی حجم اور طاقت میں اضافے کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سپرد کیے جانے والے جدید ترین ہتھیاروں کی اہم ترین خصوصیات قرار دیا جاسکتا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے نئے ہتھیاروں اور دفاعی سازو سامان کے بری دستے صابرین میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو ابتدائی مقام پر ہی ناکام بنانا ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو اس کی ابتدائی منزل پر شکست دینا ہماری اسٹریٹیجی ہے جبکہ ہماری فوج آخری آپشن کے طور پر ہی آتشیں ہتھیاروں پر ہاتھ رکھتی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے مزید کہا کہ صابرین فورس سب سے پہلے تعمیر اور ترقی لاتی ہے اور شام، یمن، لبنان اور عراق میں کتابِ استقامت کے صفحات اس کا بین ثبوت ہیں۔
جنرل حسین سلامی نے یہ بات زور دے کہ کہی ہم ابتدائی منزل پر ہی دشمن کی صفوں کو درھم برہم کرکے رکھ دیں گے۔