مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بیروت میں پیجر ڈیوائس دھماکہ 9 افراد شہید 2800 زخمی

شیعہ نیوز: بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجرڈ یوائسز میں دھماکوں کے نتیجے میں 3 ہزار کے قریب افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

غاصب اسرائیل نے حزب اللہ کے کمیونی کیشن سسٹم کو ہیک کرلیا، جس کے باعث حزب اللہ کے زیر استعمال پیجر ڈیوائسز کی بیٹریاں پھٹ گئیں، جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیه سمیت لبنان کے متعدد علاقوں میں دھماکے ہوئے، پیجر ڈیوائسز پھٹنے سے ایرانی سفیر اور عام شہریوں سمیت حزب اللہ کے سینکڑوں ارکان شہید و زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللّٰہ کے ارکان کے زیر استعمال پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے کیے گئے ہیں جس میں حزب اللّٰہ کے سینکڑوں ارکان شہید و زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : معرکہ آزادی فلسطین حق و باطل لے درمیان فرق کرنے والا معرکہ ہے ، سید ناصر شیرازی

لبنان کے وزیر صحت فراس الأبیض نے کہا ہے کہ اس ملک کے مختلف علاقوں میں پیجرز میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک ایک بچی سمیت 9 افراد شہید اور تقریبا 2 ہزار 800 افراد زخمی ہوئے کہ جن میں سے 200 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کا لبنان کے تقریبا ایک سو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

لبنان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر مجتبی امانی بھی ان دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

ایرانی سفیر کی اہلیہ نرگس قدیانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مجتبی امانی کو معمولی چوٹیں آئیں اور خدا کے فضل و کرم سے ان کی حالت بہتر ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر نے لبنان میں ہونے والے پیجر ڈیوائسز دھماکوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب اسرائیل سے اس قسم کی جارحیت کا بدلہ ضرور لیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button