اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا جب کہ ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران پرواز طیارے کا رخ اچانک زمین کی طرف ہوا اور گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کے بعد آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اور امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں جبکہ شہریوں اور میڈیا کو جائے حادثہ کی جانب نہیں جانے دیا جا رہا۔ طیارہ آبادی سے ہٹ کر جنگل میں گرا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close