اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مردان، پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پا ک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پروازکےدوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہوا ، زمین پرکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا اور ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شمالی وزیرستان، پاک فوج کے ہاتھوں ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیرہیڈکوارٹرز نے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تگ ، تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button