
ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید
شیعہ نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں کارروائی کی اور خوارج کے ٹھکانوں پر موثر انداز میں کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں 4 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک خوراج کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے خوراج علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیاں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ خواراج سے فائرنگ کے تبادلے میں 23 سالہ سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے جن کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع اٹک سے تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خارجی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جب کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔