اہم پاکستانی خبریں

پاک فوج کے سربراہ کی سندھ کے نوجوانوں سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں سندھ کے نوجوانوں سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سندھی نوجوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہاکہ نوجوانوں نے بطور لیڈر پاکستان کی سمت کا تعین کرنا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور جمہوریت سے وابستہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تبدیلی صرف نوجوان ہی لاسکتےہیں، آپ کو یہ تبدیلی ضرورلانی چاہیے۔آرمی چیف نے پاکستان کی ماؤں کو سلام پیش کیا کہ وہ اپنے بچے ملک پر قربان کرتی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے، ہم پاکستان کو میرٹ کی بنیاد پر ہی آگے لے جاسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button