اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک آرمی کا بگن میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن عزم استحکام

ایکس پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام میں اب تک 40 دھشتگردوں کو واصل جہنم کیا جا چکا ہے

شیعہ نیوز: پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکڑر جنرل کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئیٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاک فوج نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریش عزم استحکام کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام میں اب تک 40 دھشتگردوں کو واصل جہنم کیا جا چکا ہے جبکہ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اسلحے کے زیر زمین ٹنل میں دھماکے کے باعث علاقے میں کئی مکانات میں آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے بعد اب گلگت بلتستان میں سکیورٹی کے حوالے اچھی اطلاعات نہیں ہیں، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم

یاد رہے کہ 21 نومبر 2024 کی اسی علاقے میں پاراچنار کے بس کانوائے پر مسلح دھشتگردوں نے حملہ کر کے 50 سے زائد شیعہ مسلمانوں کا بیہمانہ قتل عام کیا تھا جس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے جبکہ درجنوں مسافر اس واقعے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس المناک واقع کے بعد ملک بھر میں شیعیان پاکستان نے پھرپور احتجاج بھی کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق 19 نومر 2024 کو پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی تھی، اس اجلاس میں عسکری حکام نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں دھشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی اجازت مانگی تھی جسے صوبائی حکومت نے رد کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button