
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاول نگر سے ہے۔