
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
جنوبی وزیرستان، دہشتگردوں سے مقابلےمیں پاک فوج کاسپاہی شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سینائی نرائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان امریکا سے باہمی رابطے برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ سپاہی جنید شہید ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاکہ کسی بھی بچ جانے والے دہشت گرد کا خاتمہ کیا جاسکے۔