اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان نے کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک فوج نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلیئے ایک اور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور یہ 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

رعد 2 کے تجربے کے موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی بھی موجود تھے۔ کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھی مبارکباد دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button