پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک فوج کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں میں بھرپورمددکرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےپاک فوج کو کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں میں بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کردی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں آپریشنل تیاریوں، لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جیو اسٹریٹجک ماحول، قومی و علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر غور اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، مشترکہ کوششوں اور تحمل کے ذریعے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

کانفرنس میں ملک میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں آرمی چیف نے کورونا وائرس کے تدارک کے لیے پاک فوج کو قومی کوششوں کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button