دشمن پاک چین دوستی کمزور کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا، چین
چین پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا
شیعہ نیوز: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ دشمن پاک چین دوستی کو کمزور کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشترکہ دشمن دھشتگردی کر کے اپنے مزموم مقاصد کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکے گا۔ اپنے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا تھا کہ چین دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا، تعلقات خراب کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں جنگ بندی، صہیونی جنگی کابینہ نے اتفاق کرلیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین باہمی تعلقات کو سبوتاژ کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں، دہشت گردی کا مقابلہ کرنا بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچیں۔ دشمن پاکستان میں چینی شہریوں کو قتل کر کے پاک چین معاشی راہداری (سی پیک) کو متاثر کر کے دونوں ملکوں کی عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتا ہے جسے دونوں ممالک مل کر ناکام بنائیں گے۔