پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہندوستان کو اپنی اس دہشتگردی اور بزدلانہ کارروائی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس

یہی وہ وقت ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین اور ملک گیر عوامی رہنما، سابق وزیر اعظم عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان کے اذلی دشمن بھارت کی جانب سےپاکستان کے مختلف شہروں میں بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا نے اپنی اس ناپاک حرکت سے کھلی جنگ کا آغاز کیا ہے، اور دشمن یہ جان لے کہ پاکستان کی شہید پرور، غیرت مند اور جری قوم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستان کو اپنی اس دہشتگردی اور بزدلانہ کارروائی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھی دشمن کی اس بزدلانہ حرکت کا مؤثر، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دے۔ آر ایس ایس کے دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کو ہمیشہ کے لیے صفحۂ ہستی سے مٹا دینا چاہیے اور بھارت اور فاشسٹ مودی کو وہ تاریخی سبق سکھانا چاہیے کہ آئندہ کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مقاومتی گروپوں کی اسرائیل و امریکہ کے یمن پر حملے، کی شدید مذمت

یہی وہ وقت ہے کہ پاکستان کے مقبول ترین اور ملک گیر عوامی رہنما، سابق وزیر اعظم عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، کیونکہ اگر خطے میں فاشسٹ مودی کا مقابلہ کوئی کر سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہے۔ وہی اس قوم کی وحدت، غیرت اور مزاحمت کی علامت ہیں۔

پاکستان زندہ باد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button