پاک ایران فورسز کی مشترکہ کاروائی، جیش العدل سربراہ واصل جہنم
پاکستان اور ایران کی مشترکہ کاروائی میں عبد المالک ریگی کے بعد دہشت گردوں کا سرغنہ اور جیش العدل تنظیم کا سربراہ صلاح الدین فاروقی اور اس کا اہم ساتھی فقیر محمد مارے گئے ہیں
شیعہ نیوز: بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کوہ سبز پر فضائی حملے کے نتیجے میں دھشتگرد تنظیم جیش العدل کے 12 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زرائع کے مطابق دھماکوں کی شدت بہت زیادہ تھی جو دور دور تک سنی گئی جبکہ کوہ سبز کے آسمان میں جنگی طیاروں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔ واضح رہے کہ کوہ سبز صیہونی اور عربی پشت پناہی سے چلنی والی جیش العدل نامی دہشتگرد تنظیم کے کیمپوں میں سے ایک بڑا کیمپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنارمیں بدامنی کے خلاف گلگت میں مظاہرہ
پاکستان اور ایران کی مشترکہ کاروائی میں عبد المالک ریگی کے بعد دہشت گردوں کا سرغنہ اور جیش العدل دھشتگرد تنظیم کا سربراہ صلاح الدین فاروقی اور اس کا اہم ساتھی فقیر محمد جہنم واصل ہوئے ہیں۔ یاد رہے یہ کاروائی ایرانی وزیر خارجہ اور نائب وزیر دفاع کے دورہ پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کے چیف جنرل عاصم منیر سید کے دورہ سعودی عرب کے دوران کی گئی ہے۔ اس کاروائی کے بعد پاک ایران سرحدی علاقوں میں ام کی بحالی میں مدد ملے گی۔