اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے کوششوں کا عزم کیے ہوئے ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے نئے آنے والے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی جونئیر نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکی ایشیاء پالیسی، ہزاروں وہابی دہشتگرد افغانستان منتقل

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں افغان صورتحال کے سیاسی حل کی اہمیت کے خیالات پر اظہار اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے کوششوں کا عزم کیے ہوئے ہے اور افغانستان میں امن پاکستان میں امن کیلئے اہم ہے۔

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی استحکام یقینی بنانے کی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button