پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں تعینات پاکستانی سفیر بھی اسد عمر کی شیعہ دشمنی سے نالاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں تعینات پاکستانی سفیر احمد امجد نے دشمن اسد عمر اور این سی او سی کے زائرین دشمن فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عراق میں تعینات پاکستانی سفیر نے وزارت خارجہ کو متنبہ کیا ہے کہ زائرین کے خلاف اسد عمر کے اقدامات سے پاکستان اور عراق کے بہترہوتے تعلقات پرمنفی اثر پڑ سکتا ہے ۔

اس وقت جبکہ قومی سلامتی کے ادارے عراق سے تعلقات کی بہتری کیلئےکوشاں ہیں اور عراق پاکستان سے بڑے پیمانے پر جنگی اسلحہ خرید رہا ہے تو اس طرح کے منفی اقدامات دونوں بردار ملکوں کے تعلقات کو شدید متاثر کرسکتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں زائرین کے لیے عمران حکومت صدام ملعون کے نقش قدم پر کالا قانون نافذ کردیا

اطلاعات ہیں کہ عراق میں تعینات پاکستانی سفیر کی اسد عمر اور این سی او سی حکام سے اس مسئلہ پرشدید جھڑپ بھی ہوئی ہے لیکن اسد عمر نے واضح کردیا ہے کہ وہ زائرین کو عراق جانے کی سزا ضرور دینگے ۔

وفاقی حکومت نے منصوبہ تشکیل دیا ہے کہ زائرین کو ریپڈ ٹیسٹ منفی آنے کےباوجود مثبت کی رپورٹ دی جائے گی تاکہ زائرین امام حسینؑ کو14 یا اس سے بھی زائد دنوں کیلئے بدترین سہولیات کا شکار حکومتی ہسپتالوں میں رکھ کر نشان عبرت بنایا جاسکے ۔

تحریک انصاف کی نااہل حکومت جس نے وطن عزیز کا بیٹرہ غرق کرڈالاہے اس کو مومنین آئندہ انتخابات میں عبرت کا نشان بنائیں کیونکہ انہوں نے تشیع دشمنی میں نواز شریف حکومت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button